طالبان نے قطر میں ہونے والی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کے تحت افغانستان سے متعلق 2 روزہ کانفرنس شروع ہو گی۔کانفرنس میں پہلی بار افغان طالبان کو مدعو کیا گیا ہے لیکن طالبان نے اقوامِ متحدہ میں اپنی شرائط مسترد کیے جانے پر شرکت سے انکار کردیا ہے ۔دوحہ میں منعقدہ کانفرنس میں امریکا، چین اور روس کے علاوہ یورپی ممالک کے خصوصی نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔یہ سیشن چار حصوں اور مسلسل چار اجلاسوں پر مشتمل ہوگا۔ کانفرنس کے ایجنڈے کا ایک اہم موضوع اقوامِ متحدہ کے ایک ایلچی کا ممکنہ تقرر ہے جو کابل میں طالبان لیڈروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے بین الاقوامی رابطوں کو مربوط کرے گا۔کانفرنس میں انسانی حقوق کے بحران اور افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں پہلی بار طالبان کو بھی مدعو کیا گیا، تاہم پہلا اجلاس طالبان کے نمائندوں کی موجودگی کے بغیر ہوگا۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر طالبان نے اعلان کیا کہ ان کی پیش کی گئیں شراط اقوامِ متحدہ نے قبول نہیں کیں اس لیے وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔