vosa.tv
Voice of South Asia!

یوکرین نے فرانس سے اسلحہ حاصل کرنے کا10معاہدہ کرلیا

0

فرانس نے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے لیےتین  ارب تئیس  کروڑ ڈالر مالیت کا دس سالہ  معاہدہ کرلیا۔۔ اس معاہدے کے  تحت  یوکرین کی فوج کو جدید ترین طریقوں کے مطابق تربیت بھی دی جائے گی۔یوکرین کے زیلینسکی نے اس معاہدے کے بعد فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر یورپی طاقتوںپر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ روس کو مشرق کی سمت بڑھنے سے روکا جاسکے۔ فرانس کا امدادی پیکیج بنیادی طور پر یوکرین کی فوج کو توپ خانہ مستحکم کرنے کے لیے ہے۔ اس پیکیج کے ذریعے یوکرین کی پوزیشن کو استحکام ملے گا اور وہ خود کو نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت کے لیے بہتر طور پر تیار کرسکے گا۔ دو دن قبل جرمنی نے بھی یوکرین کی فوج کے لیے ایک بڑا امدادی پیکیج منظور کیا  ہے جس کے تحت یوکرین کی فضائیہ کو مستحکم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.