امریکا نے غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ رکوانے کی دھمکی دیدی
امریکا نےسلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی ۔۔سلامتی کونسل کا اجلاس کل بیس فروری کو ہوگا۔الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ الجزائر نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے تاہم امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کر سکتا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہو گی ۔ برطانیہ، فرانس، چین یا روس میں سے کوئی بھی قرارداد کو ویٹو نہیں کرے۔اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا متن حساس مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا تھا۔ اس لیے حمایت نہیں کرسکتے۔