vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیا نے بالی جزیرے جانے والے غیر ملکی سیاحوں پر ٹیکس عائد کردیا

0

قدرتی حُسن سے مالا مال انڈونیشیا کے خوبصورت جزیرے بالی  آنے والے  غیر ملکی سیاحوں  پر ڈیڑھ  لاکھ  روپے  ٹیکس عائد کردیا ہے ۔ سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک سیاح سے  ٹیکس وصولی میں محض 23 سیکنڈ لگیں گے۔دنیا کے سب سب بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کی سیاحت کے لیے ہر سال دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کر رخ کرتی ہے تاہم اب ایسے تمام غیر ملکی سیاحوں کے لیے بُری خبر ہے۔حکومت نے بالی آنے والے  غیر ملکی  سیاحوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا  ہے۔ بالی آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے باعث وہاں صفائی کا نظام بے حد متاثر ہو رہا ہے جس سے ساحلی خوبصورتی کو خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ برس بالی کے حکام نے سیاحوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کا مقصد وہاں آنے والوں کی تعداد کو محدود کرنا اور وسائل کو بہتر بنانا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.