vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی شہر ینبع میں مختلف پھولوں کی اقسام توجہ کا مرکز

0

سعودی عرب کے شہر ینبع میں فلاور شو سج گیا۔۔ فیسٹول میں  پیش کیے گئے  مختلف رنگوں اور اقسام کے لاکھوں پھول نے فضاء کو مہکا دیا۔سعودی عرب کے شہر ینبع میں شروع ہوئے تیسرے سالانہ فلاور شو کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کیا ۔فلاور شو کو وسیع وعریض علاقے میں سجایا گیا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں مختلف پھولوں کی اقسام کو سجایا گیا ہے۔ بڑی بڑی پھولوں کی باسکٹ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں فلاور شو کو دیکھنے آنے والوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.