vosa.tv
Voice of South Asia!

امیتابھ بچن نےکیریئر کے55 برس مکمل ہونے پر دلچسپ تصویر شیئر کردی

0

لیجنڈری اداکار کو دنیا بھر سے مبارک باد موصول

بالی وڈ:بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شوبز کیریئر کے 55 برس مکمل ہونے پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں مصنوعی ذہانت سے بنائی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی ایک آنکھ پر فلم کیمرے کا لینس لگا ہوا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ سینما کی دنیا میں حیرت کے 55 برس ہوگئے اور اے آئی نے ان کی ترجمانی کی ہے۔امیتابھ بچن کی پوسٹ لگتے ہی وائرل ہوگئی اور شوبز شخصیات سمیت مداح ان کو 55 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.