vosa.tv
Voice of South Asia!

امیر کویت کی تقریر پر ہونے والی تنقید کے بعد پارلیمان تحلیل

0

اراکین پارلیمنٹ کے امیر کویت کے خطاب پر تنقید کے بعد کویتی پارلیمان تحلیل کر دی گئی ۔کویت سٹی سے جاری شاہی فرمان کے مطابق پالیمان کی تحلیل کا فیصلہ اراکین کے جارحانہ اور بےقابو بیانات پر کیا گیا۔کویتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ایک رکن نے امیر کویت کے خطاب پر تنقید کی تھی۔ اسپیکر نے امیر کویت پر تنقید کرنے والے رکن کی تقریر حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔ پارلیمنٹ کے 44 ارکان نے تنقیدی تقریر حذف کرنے کی مخالفت کی۔ تنقیدی تقریر حذف نہ کرنے کے خلاف حکومتی اراکین نے بدھ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق کویت کے قوانین امیر کویت پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.