vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کیخلاف زباں بندی  کےمقدمہ کی سماعت 25 مارچ مقرر

0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بولڈ فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے لیے رقم دینے کا مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔جج نے ٹرمپ کی جانب ہش منی کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نیویارک کے ایک جج نے جمعرات کو 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے بولڈ فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ مین ہٹن میں آزمائشی سماعت کے دوران جسٹس جوآن مرچن کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کو جن چار مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے ان میں سے کم از کم ایک میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.