vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل نے دنیا کی جمہوری اقدار تہس نہس کرکے رکھ دی۔کولمبیا صدر

0

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ غزّہ پر بمباری کر کے اسرائیل نے صرف بچوں کا ہی نہیں آزادی، انسانی حقوق اور باہمی تعاون و اتحاد کا بھی قتل عام کر دیا ہے۔دارالحکومت بوگوٹا میں منعقدہ ڈیموکریسی فورم سے خطاب میں گسٹاوو نے  کہا ہے کہ "دنیا کی جمہوری اقدار تہس نہس کر دی گئی  ہیں۔ حالیہ اڑھائی صدیوں میں بحیثیت انسان ہم جمہوری اقدار سے بتدریج  دُور ہو گئے ہیں”۔صدر پیٹرو نے کہا ہے "غزّہ پر بمباری کر کے اسرائیل صرف بچّوں اور بچیوں کو ہی قتل نہیں کر رہا آزادی، انسانی حقوق اور انسانی بھائی چارے کو بھی موت کے گھاٹ اُتار رہا ہے۔ماحولیاتی بحران نے نقل مکانی اور جنگوں کو ہی تحریک نہیں دی سیاسی نقطہ ہائے نظر کی تبدیلی میں بھی موئثر کردار ادا کیا ہے۔ یورپی ممالک میں ہمیں اس کے جمہوری اظہار کا مشاہدہ ہو رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.