vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:مسلم آفیسرز سوسائٹی نے نوجوانوں کوچائے پر بلالیا

0

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے بروکلین میں واقع  المدینہ اسکول میں نوجوانوں کے  لیے ” چائے ودِ کوپ” کے عنوان سے نوجوانوں کو اکھٹا کیا  وہ اپنے کیئرئیر سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کے لیے پولیس افسران کے ساتھ بے تکلفی سے گفتگو کرسکیں۔تقریب میں مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کی کثیر تعدا د شریک ہوئی۔ مسلم گیونگ بیک کے ڈائریکٹر محمد باہی، ایم او ایس کے صدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا سمیت  دیگر  نے بہتر مستقبل بنانے  کے لیے آگہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد  سے مسلمانوں کی پولیس میں شمولیت کی شرح میں غیر معمولی اضافہ  ہوا ہے، این وائے پی ڈی میں مسلمانوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ تقریب میں بچوں کی رہنمائی کے لیے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے  تھے، نوجوانوں کو این وائے پی ڈی کے مختلف پروگرامز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ پولیس آفیسر ایگزم کالج پروگرام سے مستفید ہوں، این وائے پی ڈی طلباء کے کالجز کی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے ساتھ پارٹ ٹائم ملازمت کا بھی موقع فراہم کرے گا۔بچے پولیس افسران کو اپنے درمیان پاکر خاصے خوش دکھائی دیے، انھوں نے اپنا کیرئیر بنانے اور پولیس میں شمولیت سے متعلق مختلف سوالوں کے ذریعے معلوما ت حاصل کیں۔ پولیس افسران نے نوجوانوں کو مزید بتایا کہ  این وائے پی ڈی چاہتی ہے کہ جو نوجوان پولیس میں آنا چاہتے ہیں ان پر تعلیمی اخراجات کا مالی بوجھ نہ پڑے۔ اگر تعلیم مکمل  کرنے بعد وہ پولیس میں شمولیت اختیار نہ کرنا چاہیں تو  جو ٹیوشن فیس این وائے  پی ڈی نے ادا کی ہے وہ آپ کو کچھ سالوں میں واپس کرنا ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.