بھارتی کسانوں نے ڈرونز گراکر پولیس کو چکرا دیا
بھارتی پولیس نے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے کسانوں پر ڈرونز کے ذریعے آنسو گیس شیلز کی برسات کی تو کسانوں نے پتنگوں کے ذریعے ڈرونز گرانا شروع کر دئیے۔بھارتی کسان مودی سرکار کی وعدہ خلافی پر اپنے حق کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ملک بھر سے دارالحکومت دہلی پہنچ رہے ہیں جس کو روکنے کے لیے مودی حکومت تمام تر ریاستی طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ہریانہ میں پولیس نے پنجاب اور ہریانہ سرحد پر شمبھو بیریئر کے قریب احتجاج کرنے والے کسانوں پر ڈرونز کے ذریعے آنسو گیس کے شیل برسائے یوں ہریانہ کی پولیس بھارت کی پہلی پولیس بن گئی جس نے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کے شیلز فائر کیے۔تاہم کسان بھی بھارتی پولیس کے دوبدو مقابلے پر اتر آئے ہیں اور پتنگوں کے ذریعے ڈرونز کو مار گرانا شروع کر دیا ہے۔