vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ الزامات کے باوجود پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کا منتظر

0

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخلوط حکومت اندرونی معاملہ ہے، انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔میتھیو ملر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، الزامات کے سوال پر ہمارا یہی جواب ہے کہ تحقیقات مناسب قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے۔ ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت اندرونی معاملہ ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت نہ ہو وہاں اتحاد بنتے ہیں، اتحادی حکومت سے متعلق فیصلہ امریکا نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.