vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، پولیس کو ڈکیتیوں اور حملوں میں مطلوب ملزمان کی تلاش میں عوام کی مدد درکار

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتیوں، حملوں اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 32 کے عملے نے اقدام قتل میں ملوث ملزم  کو گرفتار کیا ہے ، ملزم کو 7 فروری  2024 کو برونکس کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، 43 سالہ ملزم جیکسن پر 15جنوری 2024 کو  سیونتھ ایوینیو 136 اسٹریٹ پر دو افراد پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ نیو یارک پولیس مڈ ٹاؤن ساؤتھ تھانے کے عملے نے  شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کرنے کے جرم میں ملوث6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے  کوجیروم ایوینیو پر کاروباری مرکز میں ڈکیتی کی ورادات میں ملوث  ملزم کی تلاش ہے، واقعہ 5 فروری 2024 کو رونما ہوا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 109 کے عملے کو کسینا بلیوارڈ کے علاقے میں 69 سالہ شخص پر حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش ہے ، واقعہ 8 فروری 2024 کو  رونما ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.