لکھنو میں شادی ہال اکھاڑہ بن گیا،مہمان دست گریبان
بھارتی ریاست اترپریش کے شہر لکھنو میں شادی میں آئے مہمان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا کر پھینکنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست اترپریش کے شہر لکھنو میں ہونے والی شادی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایونٹ میدان جنگ بن گیا ہے اور مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینک رہے ہیں۔ مبینہ طور پر رقص کے دران بدمزگی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔اس دوران لڑنے والی دنوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے جبکہ مارنے کے لیے پلاسٹک کی چیئر کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین بھی اس لڑائی میں کود پڑیں مگر چوٹ لگنے کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئیں۔ یہ واقعہ بڈھا لال بدلو پرشاد دھرم شالہ میں پیش آیا۔اس دوران صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو بھی بلا لیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔ لوگ ڈی جے کے میوزک پر رقص کررہے تھے کہ اچانک کی صورتحال بگڑ گئی۔لڑائی کے دوران تین مہمانوں کے سر پر چوٹیں آئیں۔