عمران عباس کا بھارتی گانا گا کر پاکستان سے اظہارِ محبت
اداکار عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھارتی فلم ’بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ کا گانا ’اے دیس میرے‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پاکستان زندہ آباد‘ لکھ کر اپنے وطن سے محبت کا اظہار بھی کیا۔