نیویارک میں مٹھو بھائی کو والد کے انتقال کا صدمہ : چودھری عبد العزیز کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت علاؤ الدین چودھری( مٹھو) اور صلاح الدین چودھری ( یوکے والے) کے والد نے چوہدری عبد العزیز مختص علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ جمعہ بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ مرحوم چودھری عبد العزیز نے لواحقین و پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی نے علاؤ الدین چودھری(مٹھو بھائی) سے ان کے والد کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔