vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسرعدید فیاض کی شہادت کو ایک سال مکمل

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مسلمان آفسر عدید فیاض کی شہادت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔عدید فیاض کی پہلی  برسی پر این وائے پی ڈی کی یونین پی بی اے اور 66 پریسکنٹ نے بروکلین میں واقع سلطان مسجد میں میموریل سروس کا انعقاد کیا ۔عدید فیاض کی برسی میں ان کے والد ، اہلیہ اور فیملی کے دیگر ارکان ،قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ،پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان سمیت ڈیپارٹمنٹ کے افسران اورکمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے عدید فیاض کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔۔اس موقع پر امام  نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں شہیدکا درجہ و مقام بیان کیا۔اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے عدید فیاض کو ہیرو قرار دیا جبکہ مرحوم کے والد نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے عدید کی شہادت سے لے کر اب تک ہمارا ساتھ دیا۔واضح  رہے کہ عدید فیاض گزشتہ برس دورانِ ڈیوٹی ایک ڈکیٹی کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے ڈاکووںکی فائرنگ سے  جاں بحق ہوگئے تھے ، ان کی شہادت کے بعد نیویارک میں ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کی گئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.