امریکا کا بغداد میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے سینئر رہنما جاں بحق
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراق میں ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی اموات کے جواب میں کیا گیا۔ حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر ال سعدی امریکی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں شریک تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے عوام کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی ہرممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ امریکی ڈرون حملے میں ارکان الیاوی بھی جاں بحق ہوئے۔