vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان:سیکورٹی فورس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم جماعت کے3دہشت گرد مارے گئے

0

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران بدنام زمانہ دہشت گرد ایوب اللہ عرف منصور دو ساتھیوں کے ساتھ جہنم واصل ہو گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا ہے دیگر دہشت گردو کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پانچ چھ فروری  کی درمیانی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایوب اللہ عرف  منصور سمیت دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا آئی ایس پی آر ک مطابق  مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہےعلاقے میں پائے جانے والے  دوسرے دہشت گردوں کے خلاف  کارروائی کے لیے سرچ آپریشن  جاری ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.