سعودی عرب میں فضائی مشقوں کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا
سعودی عرب میں کثیر ملکی رماح النصر 2024 فضائی مشقوں کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا مشقوں میں پاکستان، امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک کی افواج شرکت کررہی ہیں۔سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں کثیر ملکی افواج کی مشترکہ فضائی مشقیں رماح النصر 2024 کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مشقیں مشرقی سعودی عرب میں ایئر وارفیئر سینٹر میں ہورہی ہیں ان مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت امریکہ،انگلینڈ،یونان اور خلیجی ممالک فضائی دستے شرکت کر رہے ہیں مشقوں کا مقصد وار زون میں پیشہ ورانہ مہارت اور تجربات کا تبادلہ اور ریسیکو کرنے جیسی مہارت کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے مشقوں میں ایک جانب جہاں مختلف ممالک کے جنگی جہاز فضائی مشقیں کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے مزین مختلف کورسز ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے.