vosa.tv
Voice of South Asia!

یومِ یکجہتی ِ کشمیر،امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج

0

یوم یکجہتی کشمیر پر دنیا کے  مختلف ممالک کی طرح امریکا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے   بھارتی  مظالم   کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ورلڈ کشمیر اویرنس فورم کے زیر اہتمام پاکستانی اور بھارتی کشمیریوں نے  احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں  لوگ جمع ہوئے اور  مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج کے  نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی  شدید الفاظ میں مذمت کی اور غیر قانونی تسلط کو سنگین جرم قرار دیا۔واشنگٹن ہی میں کانگریس کے عمارت کے سامنے  فر ی کشمیر اور دیگر  نعروں اور مطالبات پر مشتمل پیغامات کے ساتھ ٹرکوں نے گشت کیا۔یومِ یکجہتی  کشمیر  پر  نیویارک میں بھی بھارتی مظالم کو بے  نقاب کیا گیا۔شہر کی  مختلف شاہراوں پر  ٹیکسیوں نے مارچ کیا جبکہ بڑی گاڑیاں اور ٹرکس نے  اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گشت کرکے مسئلہ کشمیری کی  طرف  دنیا کی توجہ دلائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.