vosa.tv
Voice of South Asia!

ورون دھون کی نئی ایکشن فلم ’بے بی جون‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

0

بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی نئی ایکشن فلم ’بے بی جون‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ ’بے بی جون‘ رواں برس 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ورون دھون کے ساتھ، جیکی شیروف کیرتھی سریش اور وامقیہ گبی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔فلم کو ڈائریکشن کالیس دیں گے جبکہ اس کو نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار اور ان کی اہلیہ پریا ایٹلی پروڈیوس کررہی ہیں۔ایٹلی کمار کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ نے پچھلے برس باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.