vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی سوڈان میں زمین کے تنازع پر جھگڑا،38افراد جاں بحق اور52 زخمی

0

سوڈان کے جنوبی علاقے میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں 38 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔سوڈان کی ریاست لیکس کے رہائشی نوجوانوں کا جھگڑا ریاست وارپ کے چرواہوں سے ہوا جو اپنے مویشیوں کے ساتھ چراہ گاہ اور پانی کی تلاش میں کھیتوں میں داخل ہوگئے تھے۔جس پر تلخ کلامی کے بعد بعد جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں 38 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں لیکس ریاست کے 19 اور واراپ کے بھی 19 باشندے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں الیکس کے 19 اور واراپ کے 17 شہری شامل تھے۔یاد رہے کہ چار روز قبل بھی تیل کی دولت سے مالا مال علاقے میں پیدا ہونے والے زمینی تنازع پر 52 افراد جاں بحق اور 64 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔وارپ ریاست کے وزیر اطلاعات ولیم وول میوم نے بتایا کہ لڑائی ریاست لیکس اور وارپ کی سرحد پر الور کے علاقے میں ہوئی تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.