ترکیہ نے موساد کو معلومات فروخت کرنے والے پکڑ لیے
ترکیہ نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو معلومات فروخت کرنے کے الزام میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ترکی میں پولیس نے مقامی اہداف کی نگرانی سے متعلق اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو معلومات فروخت کرنے کے شبے میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد کو پولیس اور ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کی ایک مشترکہ کارروائی میں استنبول اور ایجین صوبے ازمیر میں چھاپوں کے بعد حراست میں لیا گیا۔ نامعلوم سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اہداف کی نگرانی کرنے اور ان کی تصویر کشی کرنے، ان پر ٹریکنگ ڈیوائسز لگانے اور موساد کے لیے دیگر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔انقرہ اس سے قبل اسرائیل کو خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس نے ترکی سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر رہنے والے فلسطینی گروپ حماس کے ارکان کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔