vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا میں اسرائیلی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے والی فیکٹری کو مظاہرین نے گھیر لیا

0

آسٹریلیا میں مظاہرین نے اسرائیلی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے والی فیکٹری تک رسائی روک دی۔میلبورن میں مظاہرین نے آسٹریلوی صنعت کار HTA کی ایک فیکٹری تک رسائی کو روک دیا ہے جو F-35 فوجی طیاروں کے پرزے تیار کرتی ہے اور  اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں استعمال ہوتے ہیں۔شرکأ نے ہاتھوں میں بینئر اٹھا رکھے تھے جس پر غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کے سلسلے کو بند کرنے کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے فوری جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کو اسلحہ فراہمی روکے۔غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے میلبورن میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.