vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوارک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ لائٹ کھمبے سے ٹکرا گیا

0

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا جب وہ لائٹ پول اور ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر یا عملے کے فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کے مطابق واقعہ نیوارک ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق اٹلی سے آنے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز لینڈنگ کے آخری مراحل میں تھی کہ اس نے نیو جرسی ٹرن پائیک پر موجود لائٹ پول اور ایک ٹریکٹر ٹریلر کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کو نقصان پہنچا جبکہ اس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیا گیا، طیارے میں 221 مسافر اور 10 عملے کے ارکان سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر یا عملے کے فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بحفاظت رن وے پر اتر گیا۔ ایئرلائن کے مطابق طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور اسے گیٹ تک معمول کے مطابق منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد رن وے کا معائنہ کیا گیا اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جلد بحال کر دی گئیں۔ متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.