مچھ اور کولپور میں آپریشن کلین آپ مکمل 24 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا،
سیکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا، ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینی ٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا اور آپریشن کلین اَپ علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔