نیویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار حجاب ڈے کی تقریب
پولیس کی غیر مسلم اعلیٰ افسران بھی حجاب پہن کر شریک ہوئیں۔
عالمی یومِ حجاب پرنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی یہ دن شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔عالمی یومِ حجاب پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ذیلی شعبے کمیونٹی افیئرز بیورو کے زیر اہتمام ون پولیس پلازہ میں منعقدہ حجاب ڈے کا آغاز امریکی قوامی ترانے سے ہوا۔حجاب ڈے میں شہر بھر سے مسلمان خواتین کی کثیر تعدا د شریک ہوئی ۔اس موقع پر این وائے پی ڈی کے کمیونٹی افیئرز کے ڈپٹی کمشنر مارک اسٹیورٹ اور خاتون ڈپٹی کمشنر گارشیا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایک دوسرے کے عقائد اور مذہبی عبادات و ضروریات کا احترام کرنے سے بہتر کوئی تعلیم نہیں ہوسکتی ۔پولیس چیپلن امام طاہر نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا مشکل وقت میں ہم دانشور سے مشورہ لیتے ہیں ، دنیا کو این وائے پی ڈی سے سیکھنا چاہیے۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کمانڈنگ آفیسر عدیل رانااور کوپو کے سربراہ محمد رضوی بھی شریک تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب ڈے منانا نہ صرف ایک دوسرے کے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے بلکہ سب کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ مذہب یا قومیت کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔تقریب میں مسلمان خواتین کے احترام میں غیر مسلم خاتون پولیس افسران بھی حجاب پہن کر شریک ہوئیں۔اس موقع پر این وائے پی ڈی میں شامل مسلمان خاتون افسران نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیویارک پولیس کے جوانوں کی کارکردگی اور پہلے حجاب ڈے کے حوالےسے مختصر فلم بھی دکھائی گئیں۔شرکاء کا کہنا تھاان کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک گلدستے کی مانند ہے۔۔