vosa.tv
Voice of South Asia!

گلدستے کی شکل کی منفرد آئسکریم

0

قطع نظر اس کے کہ ذائقہ کیسا ہوگا؟ موسم پر منحصر اور ایک محدود وقت کے لیے دستیاب یہ آئسکریم نباتاتی شکل اور تصور پر تیار کی گئی ہے جو کہ اس جاپانی کیفے میں مختلف ’آئسکریم بوکے‘ کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔آپ اس آئسکریم کے کریمی، پھولوں، گل یاس، جاپانی کیمیلیا اور دیگر بہت سے حیرت انگیز اور مزیدار ذائقوں  سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ آئسکریم اس وقت زیادہ مشہور ہوئی جب یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نظر آئی اور پھر وائرل ہوگئی۔مختلف رنگوں اور ذائقے والی اس خوشنما آئسکریم بوکے کی قیمت 1650 جاپانی ین (11 امریکی ڈالر) ہے، جاپانی میڈیا کے مطابق یہ قیمت اس دستکاری اور فنکاری سے بنائی گئی خوردنی فنی نمونے کے لحاظ سے زیادہ نہیں ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.