vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون نے کنڈیکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا

0

تلنگانہ آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار کا کہنا تھا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ ایک خاتون مسافر کی جانب سے کنڈیکٹروں کے ساتھ کی گئی بد سلوکی شدید مذمت کرتی ہے۔آر ٹی سی عہدیداروں کی جانب سے اس واقعہ کی ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو ٹکٹ لینے کے لئے بڑا نوٹ دیا، جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کنڈیکٹر پر تشدد شروع کردیا۔آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر اس طرح کے واقعات کا ارتکاب ان کے عملے کے خلاف ہوتا ہے جو عزم کے ساتھ اپنے فرائض کو مستعدی سے انجام دے رہے ہیں تو انہیں ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.