vosa.tv
Voice of South Asia!

 کرناٹک کے بعد اب راجستھان کے اسکولوں میں حجاب پرپابندی لگانے کی تیاری

0

ریاست کے وزیرتعلیم مدن دلاور نے محکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں حجاب پرپابندی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ راجستھان میں اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، سے متعلق رپورٹ تیارکرے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم حجاب پرپابندی کے معاملے پراعلیٰ سطح پررپورٹ تیارکرکے وزیرتعلیم مدن دلاورکو بھیجے گادوسری جانب کابینہ کے وزیرکروری لال مینا نے بھی حجاب اوربرقع پرپابندی کی سفارش کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ بہت سے مسلم ممالک ہیں، جہاں حجاب پرپابندی ہے تو ہندوستان میں حجاب پہننے کی کیا ضرورت ہے۔ یہاں بھی دیگرممالک کی طرح برقعہ اورحجاب پرپابندی ہونی چاہئے۔ کابینی وزیرکا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اسکولوں میں یکساں ڈریس کوڈ ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.