vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں غزہ کی پٹی میں کم از کم نصف عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں

0

 غزہ کی پٹی میں میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 66 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا ہے جس کے نتیجے میں 70 ہزار رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ اور 2 لاکھ 90 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی صحت کے نظام میں 339 طبی کارکن جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 30 جنوری کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے  کہا کہ جب تک  حماس کا وجود باقی ہے اورحراست میں لیے گئے تمام اسرائیلی اہلکاروں کو مکمل طور پر رہا نہیں کیا جاتا،اُس وقت تک غزہ کی پٹی  اسرائیل کے لیے خطرہ رہےگی اور اسرائیل موجودہ فوجی آپریشن ختم نہیں کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی نیتن یاہو نے کہا کہ آئی ڈی ایف غزہ کی پٹی سے دستبردار نہیں ہوگی اورزیر حراست ہزاروں فلسطینیوں کو رہا نہیں کرے گی۔ آئی ڈی ایف کی اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زیر زمین سرنگوں میں تیز بہاؤ والا پانی چھوڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.