vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلحہ کی فروخت امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں؟ڈیموکریٹس پارلیمانی اتحاد نے بلنکن سے وضاحت طلب کرلی

0

امریکی ڈیموکریٹس پر مشتمل  پارلیمانی اتحاد نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا  کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ وضاحت اور مخصوص معلومات فراہم کریں۔پارلیمانی اتحاد کا کہنا تھا کہ  کانگریس اسلحے کی فروخت یا منتقلی کی نگرانی کرتی ہے اور  فیصلہ کرتی ہے کہ  اسلحے کی فروخت یا منتقلی  انسانی اصولوں اور امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں، اور کیا یہ امریکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے یا نہیں۔ قانون سازوں  نے کہا  ہے کہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اعلانات کے ذریعے کانگریس کی نگرانی کو نظر انداز کرنا انتہائی بے قاعدہ بات ہے جبکہ  ہنگامی قومی اختیارات کے استعمال سے امریکی حکومت کی اسلحے کی فروخت کا جائزہ لینے کی ذمہ داری معاف نہیں کی جا سکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.