vosa.tv
Voice of South Asia!

میونسپل بلڈنگ نیو یارک میں پہلے سکھ امیرکن ہیریٹیج پروگرام کا انعقاد

0

نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی  ولیمز  کے آفس میں پہلی مرتبہ سکھ برادری کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا ، تقریب میں نیو یارک کے 22 گردواروں کے علاوہ سکھ کمیونٹی سے بڑی تعداد میں خواتین بزرگ اور بچوں نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز سکھ دعا سے ہوا۔تقریب میں موجود معصوم  بچوں نے مذہبی گیت بھی سنائےاس موقع پر مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جن کے زریعے تاریخ میں ہونیوالی جنگوں کامظاہرہ بھی کیا گیا۔تقریب میں موجود نیو یارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی  ولیمز  کا کہنا تھا کہ  یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے گرو کی پیدائش کے موقع پر سکھوں کی تقریب کا انعقاد کیا ہےاور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے سب سے  پہلے  یہ روایت قائم کی ہے۔پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز کے آفس میں  اس پروگرام کے انعقاد کے لئے  ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ  کاشف حسین  اور انکی ٹیم کی سپورٹ رہی۔ کاشف حسین نے بتایا کہ سکھ امیرکن ہیریٹیج کے حوالے سے خصوصی تقریب کا مقصد نیویارک سٹی میں سکھ امیرکنز کے کلچر کو متعارف کروانا تھا۔تقریب میں شریک سکھ رہنماؤں نے میونسپل بلڈنگ میں پہلی مرتبہ  ایسے پروگرام کے انعقاد پر  جمانی ولیمز کی میزبانی کے لئے خصوصی شکریہ ادا کیا ,تقریب میں   سکھ کمیونٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے  افراد اور تنظیموں کو خصوصی ایوارڈز بھی دئیے گئے۔تقریب میں سکھ برادری کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.