vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، پولیس کو ڈکیتیوں اور حملوں میں مطلوب ملزمان کی تلاش میں عوام کی مدد درکار

0

نیو یارک سٹی تھانہ نمبر 121 کے عملے نے 36 سالہ گمشدہ مرد کو  تلاش کر لیا، نیلسن 25 جنوری 2024 کو اسٹیٹن آئی لینڈ  سے لاپتہ ہوا تھا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کا عملہ 13 سالہ لاپتہ بچی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا، جیسمیلین 19 جنوری 2024 کو برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی۔نیو یارک سٹی تھانہ نمبر 78 کے عملے کو بروکلین کے علاقے  سے 2 افراد کی نعشیں ملی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیاجن کی شناخت جیسن جیکسن اور اولگا کے نام سے ہوئی،نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 111 کے عملے کو  شہر کے مختلف علاقوں  میں رونما ہونیوالی ڈکیتی کی وراداتوں میں مطلوب ملزمان کی تلاش ہے، واقعات101 ایونیو، ڈوگلسٹن پارک وے،اوٹو روڈ،اور ووڈ ہیون بلیوارڈ کے علاقوں میں رونما ہوئے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر  72 کا عملہ  چوری کی واردات میں ملوث  ملز م کو تلاش کر رہا ہے، واقعہ 12 جنوری کو 45تھ اسٹریٹ پر رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 114 کا عملہ 16 سالہ لاپتہ لڑکی کی تلاش میں ہے، وکٹوریہ 29 جنوری 2024 کو کوئنز کے علاقے سے لاپتہ ہوئی۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کا عملہ کاروباری مرکز کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو تلاش ہے، واقعہ 22 جنوری کو برونکس کے علاقے میں پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 52 کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کاروباری مراکز پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے  واقعات 26 اکتوبر 2023، 4 دسمبر 2023 اور 12 جنوری 2024 کو رونما ہوئے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 13 کا عملہ 49 سالہ خاتوں کے ساتھ حراسانی کے واقعے میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے، واقعہ 10 جنوری 2024 کو 7تھ ایوینیو کے قریب پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.