vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظفر چیمہ کی والدہ کا جسد خاکی تدفین کیلئے پاکستان روانہ

0

پاکستان تحریک انصاف  نیویارک کے رہنما ظفر چیمہ کی والدہ منور سلطانہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی تجہیز و تکفین الریان مسلم فیونرل سروسز میں ہوئی جبکہ نماز جنازہ بروکلین کی مکی مسجد میں ادا کی گی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مکی مسجد کے پیش امام  قاری اسامہ نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا بھی کروائی بعد نماز جنازہ ظفر چیمہ کی والدہ کا جسد خاکی تدفین کیلئے پاکستان کے شہر سیالکوٹ روانہ کردیا گیا۔کمیونٹی ارکان نے ظفر چیمہ سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.