vosa.tv
Voice of South Asia!

جڑواں بہنیں 19 برس بعد ڈرامائی انداز میں مل گئیں

0

یورپی ملک جارجیا میں ایمی خویتیا اور انو سرتانیا نامی جڑواں بہنیں پیدائش کے وقت الگ ہوگئی تھیں۔دونوں بہنیں 19 برس تک جارجیا میں نادانستہ طور پر ایک دوسرے سے بےخبر صرف چند میلوں کے فاصلے پر زندگی گزارتی رہیں۔تاہم ٹک ٹاک کی ایک وائرل ویڈیو اور ٹیلنٹ ہنٹ شو جارجیا گوٹ ٹیلنٹ نے ان دونوں جڑواں بہنوں کو آپس میں ملاوا دیا۔2002 میں جب ان جڑواں بہنوں کی پیدائش ہوئی تو اس وقت ان کی والدہ کوما میں چلی گئیں اور ان کے والد نے ان دونوں بہنوں کو دو مختلف خاندانوں کو فروخت کردیا تھا۔ایمی خویتیا جب 12 برس کی تھی اس وقت جارجیا گوٹ ٹیلنٹ میں پہلی بار اپنی ہم شکل لڑکی  کو اسکرین پر دیکھ کر حیران ہوگئی۔ کم عمری کی وجہ سے اس وقت بات آئی گئی ہوگئی لیکن پھر 19 برس کی عمر میں انو سرتانیا کی نظر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پر پڑی جس میں اس نے اپنی ہم شکل لڑکی کو دیکھ کر اس کی تلاش شروع کردی۔انو سرتانیا نے فیس بک سے ایمی خویتیا کو تلاش کرکے میسج کیا اور یوں دونوں بہین 19 برس بعد ایک دوسرے سے مل گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.