vosa.tv
Voice of South Asia!

نامعلوم ملزم نے3 سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

0

پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ اور والد گھر سے باہر تھے جبکہ وہ گھر میں سو رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم شخص گھر میں گھسا۔افسوس ناک واقعہ گاؤں بلندا پور میں پیش آیا۔ متوفی کے والد ہاکم سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کروا دی لیکن ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بچی کی والدہ اپنے 9 ماہ کے بیٹے کیلیے ادویات لینے گئی تھی اور والد دفتر میں موجود تھے۔والدہ نے گھر آکر بچی کو دیکھا تو انہیں لگا وہ گہری نیند میں ہے، جب کافی دیر گزر جانے کے بعد انہوں نے اسے جگانے کی کوشش کی تو دیکھا بستر پر خون موجود ہے۔ بچی کے گلے کو تیز دھارے آلے سے کاٹاگیا ہے جبکہ جسم پر کہیں اور زخم کا نشان نہیں ہے۔قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.