vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک پولیس سارجنٹ قتل کے الزام میں گرفتار

0

نیویارک پولیس تھانہ  نمبر  44 کے عملے نے قتل اقدام قتل اور مجرمانہ فعل میں ملوث شہری حکومت کے آف ڈیوٹی  افسر کوگرفتار کر لیا۔ چھتیس سالہ ملزم این وائے پی ڈی میں سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ملزم کو 23 جنوری 2024 کو حراست میں لیا گیا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 77 کے عملے نے قتل کے الزام میں مطلوب 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا، ملزم 2 مارچ 2023 کو بروکلین کے علاقے میں 26 سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوا تھا، ملزم کی گرفتاری 22 جنوری 2024 کو عملے میں آئی۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 73 کے عملے کو 22 جنوری 2024 کو رالف ایوینیو کے علاقے سے 36 سالہ شخص کی نعش ملی ہے، مقتول کو پیٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 123 کے عملے نے8 جنوری2024 کواسٹیٹن آئی لینڈ ایوینیو سے  لاپتہ ہوجانیوالی 61 سالہ خاتون کو تلاش کر لیا ہے۔ خاتون  کو گزشتہ روز تلاش کے بعد باحفاظت انکے گھر روانہ کر دیا گیا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 78 کے عملے کو ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے ، واردات 21 جنوری 2024 کو اٹلانٹک ایوینیو سب وے اسٹیشن پر 67 سالہ شخص کے ساتھ رونما ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.