vosa.tv
Voice of South Asia!

دو ریاستی حل ایک بین الاقوامی اتفاق رائے ہے جسے درجہ بہ درجہ عملی جامہ پہنایا جانا چاہیے،فلسطینی وزیر اعظم

0

فلسطینی وزیر اعظم محمد ابراہیم اشتیہ نے   کہا کہ بین الاقوامی برادری  فلسطینی ریاست  کے قیام پر ایک اتفاق رائے تک پہنچ چکی ہے اور اس اتفاق رائے کو حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔فلسطینی نیشنل اتھارٹی کی کابینہ کے  ہفتہ وار اجلاس میں محمد ابراہیم اشتیہ نے کہا کہ فلسطین -اسرائیل تنازع کو روکنا ہوگا ، یہ  اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کے اقدامات کو روکیں۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام پر  رضا مندی  کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.