مداحوں کا انتطار ختم، عامر خان پھر سے بڑے پردے پر نظر آئیں گے
کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور رہنے والے والے عامر خان ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کے ہندی ری میک کیساتھ اداکاری کی دنیا میں پھر سے اپنے جلوے بکھیرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اور دیگر چیزیں فائنل کرنے کے سلسلے میں وہ بھارتی دالحکومت روانہ ہوگئے ہیں۔ ‘تھری ایڈیٹس‘ کے اداکار اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے اگلے ایک ماہ تک دہلی میں قیام کریں گے۔مسٹر پرفیکشنسٹ نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں ایک ماہ تک رکیں گے جبکہ اگلے ماہ فروری میں فلم کے فلور پر جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔عامر خان ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کے ری میک میں ایک ’مینٹور‘ کا کردار میں نظر آئیں گے۔