vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں شدید برف باری کے دوران برف پر پھسل کروالدین جاں بحق،نوزائیدہ  بچی محفوظ

0

امریکا میں شدید برف باری کے دوران برف پر پھسل کر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کی نوزائیدہ بچی محفوظ رہی۔پورٹ لینڈ (اوریگن) میں ماجیا واشنگٹن نے اپنے پڑوسیوں کو دیکھا کہ وہ طوفان کے دوران اپنی بچی کو بچانے کی بھرپور تگ و دَو کر رہے ہیں۔شدید برفانی طوفان کے دوران ماجیا واشنگٹن نے اپنے گھر کے باہر چمک محسوس کی۔ اس نے کھڑکی کھولی تو دیکھا کہ اس کے پڑوس میں ایک گاڑی پر بجلی کے تار گرے ہوئے تھے۔ اس کے پڑوسی بچی کو گاڑی سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ماجیا واشنگٹن نے اپنے دوست کو آواز دی تاکہ بچی کو محفوظ رکھا جاسکے۔ اس نے بچی کو کھنچ کر نکالا۔ بجلی کے جو تار گرے ہوئے تھے ان میں سپلائی آرہی تھی۔ بچی کے ماں باپ کے علاوہ 15 سالہ ماموں بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ ماجیا واشنگٹن بچی کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.