vosa.tv
Voice of South Asia!

جاپانی اسپیس مشن مون اسنائپر چاند پر اترنے میں کامیاب

0

جاپان نے چاند پر قدم جما لیے ہیں، جاپان کے مون اسنائپرنے چاند کی سطح کو چھو لیا ہے۔جاپان کی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے کہا کہ جاپان کا مون اسنائپر روبوٹک ایکسپلورر چاند کی سطح پر اتر گیا ہے، لیکن یہ مشن قبل از وقت ختم ہو سکتا ہے، کیوں کہ خلائی جہاز کا سولر سیل بجلی پیدا نہیں کر رہا ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ انھیں لینڈر سے سگنل موصول ہو رہا ہے، اور کمیونکیشن توقع کے مطابق ہو رہا ہے۔مشن کی ٹیم نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جیسے جیسے چاند پر شمسی زاویہ تبدیل ہوگا، شمسی سیل دوبارہ چارج ہونے کے قابل ہو جائے گا، تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا SLIM چاند کی نہایت ٹھنڈی رات میں برقرار رہ سکتا ہے۔جاپان نے چاند پر پانی اور انسانی رہائش کے امکانات کے سلسلے میں اپنی اس ٹیکنالوجی کو بے مثال اور اہم قرار دیا ہے، اسپیس کرافٹ کو گزشتہ برس ستمبر میں چاند مشن پر روانہ کیا گیا تھا اور یہ دسمبر میں چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا، اس طرح جاپان چاند کی سطح پر اترنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے، اس سے قبل امریکا، روس، چین اور بھارت کے مشن چاند پر لینڈ کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.