vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی پائلٹ نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کر کے مسافروں کو بچا لیا

0

امریکا میں نوجوان پائلٹ احمد اویس نےخراب موسم کے باعث ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کر کے مسافروں کو بچا لیا۔واشنگٹن ڈیلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے خراب موسم کے باعث چند ہی منٹ بعد ہنگامی طور پر ورجینیا کے ہائی پر لینڈنگ کی۔طیارے نے ڈیلس ایئرپورٹ سے لنکاسٹر، پینسلوینیا جانے کے لیے اڑان بھری تھی، طیارے میں 7 افراد سوار تھے، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عملہ اور مسافروں میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کو فلوریڈا کا 27 سالہ پائلٹ احمد اویس اڑا رہا تھا، مسافروں میں ایک 15 سالہ لڑکا بھی شامل تھا۔ورجینیا اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکام کو ایک نجی طیارے کے لاؤڈون کاؤنٹی میں دوپہر ایک بجے سے کچھ قبل ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی، پائلٹ مہارت کے ساتھ سنگل انجن والے سیسنا 208 کو بغیر کسی گاڑی سے ٹکرائے کاؤنٹی پارک وے کی مغربی طرف والی لین میں بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.