vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی دُنیا میں ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کیلئے تیار

0

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان سال 2023 کی طرح اب 2024 میں بھی اپنے مداحوں کے لیے تین فلموں کا اعلان کرنے والے ہیں۔شاہ رخ خان سال 2023 کی مصروفیت کی تھکن اُتارنے کے لیے لندن چلے گئے ہیں جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ  وقت گُزاریں گے کیونکہ چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد کنگ خان ایک بار پھر اپنے نئے پراجیکٹس کی وجہ سے مصروف ہوجائیں گے۔ شاہ رخ خان سال 2023 میں اپنی فلموں کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر بےحد خوش ہیں، اُن کی تینوں فلموں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے باکس آفس پر دھوم مچائی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کے پاس کچھ فلموں کے اسکرپٹ موجود ہیں، وہ لندن سے بھارت واپس آنے کے بعد اُن تمام اسکرپٹ کو پڑھیں گے اور پھر اُن پر کام کا آغاز کریں گے۔ شاہ رخ خان لندن سے واپسی کے بعد تین فلموں پر کام شروع کریں گے جن کا اعلان وہ جنوری 2024 میں ہی کردیں گے جبکہ یہ تینوں فلمیں شاید 2025 میں ریلیز ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.