vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کو قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش

0

نیویارک پولیس نے قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کرکے تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر چوالیس کی حدود میں پیش آئے چوری کے واقعے میں مطلوب ملزم کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے

گیارہ جنوری کو نامعلوم شخص تھرٹین ایٹی فور نیلسن ایونیو میں واقع ایک تجارتی مرکز میں دروزہ توڑ کر داخل ہوا اور نقدی لے کر فرار ہوگیا

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر بیس کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب  کی ہے۔ تیس دسمبر کو ون سکسٹی ون ویسٹ سکسٹی ون اسٹریٹ کے قریب جھگڑے کے دوران نامعلوم شخص فائرنگ کی تھی ۔ نیویارک پولیس نے نو جنوری کو تھانہ نمبر ایٹی فور کی حدود میں ایٹی فور علاقے کی حدود سے کیو ٹرین میں بے حیائی کے واقعے میں ملوث اٹھاون سالہ فش من مائر کو گرفتار کرلیا

نیویارک پولیس نے چھ جنوری کو تھانہ نمبر پچیس کی حدود میں تھرڈ ایونیو ایسٹ ایک سو بائیس اسٹریٹ کے پاس دس سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث نامعلوم ملزم کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر ون ٹو ون کی حدود ٹوئنٹی ایٹ فرینکلن لین سے لاپتہ ہونےو الی دوشیزہ پندرہ سالہ اسمتھ وکٹوریا کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیویارک سٹی پولیس نے چھبیس دسمبر دو ہزار تئیس ، گیارہ جنوری اور چودہ جنوری دو ہزار چوبیس کو پیش آنے والے ڈکیتیوں کے تین واقعات میں مطلوب ملزمان کی تلاش کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔نیویارک سٹی پولیس کو تھانہ نمبر تیس کی حدود سے پچیس دسمبر دو ہزار تئیس کو فرینکلن ایونیو سب وے اسٹیشن کے ساؤتھ باؤنڈ پلیٹ فارم پر ایک نامعلوم 31 سالہ شخص کو چھرا گھونپ کر زخمی کرنے والے نامعلوم ملزم کی تلاش ہے جس کیلئے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.