vosa.tv
Voice of South Asia!

 آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر کو دل کا دورہ پڑ گیا

0

آپریشن تھیٹر میں اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب ایک مریض کا آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔یہ واقعہ نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک مریض کی آنکھ کا آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران ڈاکٹر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹر ستیندر کو شدید گھبراہٹ اور بے چینی محسوس ہوئی اور وہ سرجری کے دوران ہی پسینے سے شرابور ہو گئے۔ڈاکٹر ستیندر کی یہ حالت دیکھ کر ساتھی عملے نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایمرجنسی میں شفتٹ کیا جہاں ان کا ای سی جی ٹیسٹ کرایا گیا بعد ازاں ایک دوسرے اسپتال سے ان کے دیگر ٹیسٹ کرائے گئے تو اصل صورتحال واضح ہوئی۔اسپتال کے چیئرپرسن ڈاکٹر ڈی کے گپتا کے مطابق ڈاکٹر ستیندر کی دل کی ایک اہم شریان مکمل طور پر بند تھی جس کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا تاہم ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.