vosa.tv
Voice of South Asia!

پرابھاس کی نئی فلم راجہ صاحب کا اعلان،پہلی جھلک جاری

0

ایکشن بلاک بسٹر سالارکے بعد انڈین سپر اسٹار پرابھاس کی نئی رومینٹک ہارر فلم راجہ صاحب کا اعلان اور پہلی جھلک جاری کردی گئی۔فلم کو نامور ڈائریکٹر ماروتھی بنارہے ہیں جبکہ اسے پانچ زبانوں تامل، کناڈا، ملیالم، تیلگو اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔رومینٹک ہارر فلم راجہ صاحب کو قومی ایوارڈ یافتہ موسیقار تھامن ایس میوزک دیں گے جو اس سے قبل انڈسٹری کو متعدد ہٹ گانے دے چکے ہیں۔نئی فلم کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ماروتھی کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ پر کام کرنا ان کا خواب تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرابھاس کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور ناظرین کو فلم میں ایک بہترین ہارر تجربہ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.