جونیئر این ٹی آر کی نئی ایکشن فلم دیوراکس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟
تامل سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کی نئی ایکشن فلم دیورا نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کی جائے گی۔نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دیوراسینما گھروں میں ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگی۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے مطابق آر آر آر سپر اسٹار کی نئی فلم ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا زبان میں اسٹریم کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹیزر میں جونیئر این ٹی آر ایک نئے ایکشن اوتار میں نظر آتے ہیں جو اتنے پرقوت ہیں کہ دشمن کی پوری فوج کو اکیلے پچھاڑ سکتے ہیں۔بلاک بسٹر آر آر آر کے بعد یہ اداکار کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر فلم کی کہانی کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کو نامور ڈائریکٹر کروٹالا سیوا بنارہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی اداکاری کے جوہر کے ساتھ سامنے آئیں گے، جھانوی کپور کا یہ تیلگو ڈیبیو ہوگا۔ایکشن، تجسس اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور دیورا کا پہلا حصہ رواں برس 5 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔