ساحر علی بگا اور یوکرائنی گلوکارہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ریلیز
پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا لٹھے دی چادر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔لاہور کے نجی ہوٹل میں گانے کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔گانے لٹھے دی چادرکو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے۔اس موقع پر ساحر بگا نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا اور انہیں امید ہے شائقین کو گانا پسند آئے گا۔تقریب میں معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اور ساحر علی بگا نے گانے پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔